Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عالیہ بھٹ کو’کلنگ‘ ۔۔ مہنگا ’پڑگیا، دوبارہ زخمی ہوگئیں

عالیہ بھٹ کو’ کلنک‘میں کام کرنے مہنگاپڑگیا۔ یک نہ شد، دو شد۔۔دوسری باز زخمی کرا بیٹھیں۔

عالیہ بھٹ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’کلنک‘ میں سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، سوناکشی سنہا اور ورون دھون کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

فلم کی شوٹنگ ممبئی کے مقامی اسٹوڈیو میں جاری ہے جہاں عالیہ سیڑھیوں سے پھسل کر گرگئیں جس سے ان کے پاؤں میں موچ آئی ہے۔

اداکارہ کے زخمی ہونے کے بعد شوٹنگ روک دی گئی تھی اور انہیں فوری طبی امداد دی گئی لیکن عالیہ نے بعد میں زخمی پاؤں کے ساتھ ہی شوٹنگ میں حصہ لیا تاہم ڈاکٹروں نے اداکارہ کو چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عالیہ بھٹ فلم ’برہمسترا‘ کی بلغاریہ میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی تھیں جہاں ان کے بازو پر چوٹیں آئی تھیں اور ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.