Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عالیہ بھٹ کی والدہ نے اپنی بیٹی کی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑدی۔

اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان نے اپنی بیٹی اور اداکار رنبیر کپور کی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑدی۔

بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی دسمبر میں شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ دونوں دسمبر سے پہلے پہلے اپنے تمام پراجیکٹس مکمل کروارہے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کچھ پراجیکٹس کی تاریخیں آگے بڑھادی ہیں تاکہ دسمبر میں شادی کرسکیں۔

تاہم ان خبروں میں کتنی سچائی ہے اس بارے میں جب عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ’’مجھے بھی نہیں معلوم  کہ شادی کب ہوگی‘‘۔

ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سونی رازدان نے کہا مجھے بھی نہیں معلوم کہ شادی کب ہوگی۔ یہاں تک کہ میں بھی شادی کے حوالے سے معلومات کی منتظر ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.