Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عالیہ بھٹ کا پنک آوٹ فٹ میں نظر آیا پریگننسی گلو

 فیشن اسٹائلسٹ انیتا شراف ادجانیا نے عالیہ بھٹ کی بیبی بمپ والی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں عالیہ بھٹ کو پنک رنگ کی منی ڈریس اور ٹرینچ کوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے، جس کی قیمت آپ کے بجٹ میں ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس پر آفر بھی چل رہا ہے۔

عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی پریگننسی کو انجوائے کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ آنے والی فلم ‘برہماستر‘ کے پرموشن کرنے میں مصروف ہیں۔ فلم کے پرموشن کے دوران وہ اپنے فیشن گیم کا بھی بہترین انداز دکھا رہی ہیں۔ اس درمیان فیشن اسٹائلسٹ انیتا شراف ادجانیا نے عالیہ بھٹ کی تصویر شیئر کی ہیں۔ وہیں، عالیہ بھٹ نے بھی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔ انیتا نے جو تصویر شیئر کی ہے، اس میں عالیہ بھٹ اپنا بیبی بمپ فلانٹ کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

عالیہ بھٹ کو پنک کلر کی منی ڈریس اور ٹرینچ کوٹ آوٹ فٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے چہرے پر پریگننسی گلو نظر آرہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.