عالیہ بھٹ کا بے بی بمپ دیکھتے ہی ملائیکہ اروڑہ نے کہہ ایسی بات، جان کر رہ جائیں گے حیران
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں ، جس میں ان کا بے بی بمپ نظر آرہا ہے ۔ ملائیکہ اروڑہ نے عالیہ بھٹ کے بے بی بمپ کو دیکھ کر ایسی بات کہہ دی ہے کہ ان کا کمنٹ کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جلد ہی والدین بننے والے ہیں ۔ پہلے شادی اور اس کے دو مہینے بعد عالیہ بھٹ کے حاملہ ہونے کے اعلان نے سبھی کو حیران کردیا تھا ۔ وہیں اب عالیہ ان دنوں اپنا بے بی بمپ فلانٹ کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ اسی درمیان بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے عالیہ بھٹ کی تصاویر کو لے کر ایسی بات کہہ دی ہے، جس کو جان کر آپ بھی چونک جائیں گے!
تصاویر میں ملائیکہ اروڑہ نے عالیہ بھٹ کے بے بی بمپ کو دیکھ کر ایسی بات کہہ دی کہ ان کا کمنٹ کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ ملائیکہ نے ان تصویروں پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا : بے بی بمپ تم پر سوٹ کررہا ہے ۔ وہیں ایک دوسرے کمنٹ میں دل والا آئیکشن بھی شیئر کیا ۔
ملائیہ کے علاوہ کئی اور ستاروں نے بھی عالیہ کے ڈریسنگ سینس اور ان کے بے بی بمپ کو لے کر کمنٹ کیا ۔ نینا گپتا نے لکھا : پریگنینسی میں تمہارے کپڑوں کی پسند بہترین ہے بے بی ۔