Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عالیہ بھٹ کی جذباتی انداز میں رخصتی

عالیہ بھٹ کی فلم راضی کا گانا ’د برو‘ ریلیز کردیا گیا جس میں ان کی فلم میں رخصتی کے لمحات کو پیش کیا گیا۔

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی‘ کے گانے ’دل برو‘ کی موسیقی نہایت خوبصورت انداز میں کی گئی جس میں ایک والد اور بیٹی کے رشتے کو بھی بخوبی انداز میں دکھایا گیا۔

گانے میں عالیہ بھٹ نے اپنے تاثرات سے بہترین انداز میں پیش کیا کہ رخصتی کے وقت ایک لڑکی کے کیا جذبات ہوتے ہیں۔

اس گانے کی گلوکاری ہرش دیپ کور نے کی ہے، اور گلوکارہ کا ماننا ہے کہ یہ گانا ہر شادی میں رخصتی کے وقت بجایا جائے گا۔

عالیہ بھٹ نے بھی اس گانے کو اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ اس گانے کو سننے کے بعد وہ بے ساختہ رو پڑیں تھیں۔

عالیہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے والد مہیش بھٹ کا بھی ذکر کیا جنہوں نے ان کو کیریئر میں آگے بڑھنے کا ہمیشہ حوصلہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ فلم راضی ہندوستانی لکھاری ہریندر ایس سکا کے ناول ’کالنگ سہمت‘ پر مبنی ہے۔

 

ناول اگرچہ سچی کہانی پر مبنی ہے تاہم اس پر مبنی فلم میں کئی فکشن واقعات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.