Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

علی گونی اور جیسمین بھسین کر رہے ہیں شادی! اداکار نےکہا-بات پکّی ہوگئی ہے

علی گونی اور جیسمین بھسین شادی کے بندھن کے لئے پوری طرح تیار (Aly Goni-Jasmin Bhasin wedding) ہیں۔ سوشل میڈیا (Social Media) پر دونوں نے مداحوں کو یہ خوشخبری دی ہے۔ خطروں کے کھلاڑی 9 (Khatron Ke Khiladi 9) سے شروع ہوئی اس لو اسٹوری کو اب دونوں جلد نئے رشتے کے ساتھ قبول کرنے والے ہیں۔

بگ باس (Bigg Boss) فیم علی گونی (Aly Goni) اور جیسمین بھسین (Jasmin Bhasin) کے آپ فین ہیں تو یہ خبر آپ کے چہرے پر مسکان لاسکتی ہیں۔ علی گونی اور جیسمین بھسین شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے پوری طرح تیار (Aly Goni-Jasmin Bhasin wedding) ہیں۔ سوشل میڈیا (Social Media) پر دونوں نے فینس کو یہ خوشخبری دی ہے۔ خطروں کے کھلاڑی 9 (Khatron Ke Khiladi 9) سے شروع ہوئی اس لو اسٹوری کو اب دونوں جلد نئے رشتے کے ساتھ قبول کرنے والے ہیں۔

علی گونی (Aly Goni) اور جیسمین بھسین (Jasmin Bhasin) دونوں سوشل میڈیا (Social Media) پر کافی سرگرم رہتے ہیں۔ دونوں کا فین فالوئنگ بھی کافی زبردست ہے۔ حال ہی میں علی گونی اور جیسمین دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں انہوں نے شادی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

علی گونی نے پہلے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں وہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ’فائنلی گائز بات پکّی ہوگئی ہے۔ میں نے اور جیسمین نے پیرنٹس کو بتا دیا ہے۔ ہم بہت خوش ہیں۔ بس دعوت نامہ کارڈ تقسیم کرنا باقی ہیں۔ لیکن ہم لوگوں نے سوچا ہے کہ ہم دونوں ڈیجٹلی ہی سب کو بتا دیں‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.