Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

الانا پانڈے نے بوائے فرینڈ کے ساتھ کی منگنی ، شیئر کی انتہائی رومانٹک تصاویر

بالی ووڈ اداکارہ چنکی پانڈے (Chunky Panday) کی بھتیجی اور اداکارہ اننیا پانڈے (Ananya Panday) کی چچا زاد بہن الانا پانڈے (Alanna Panday) نے منگنی کرلی ہے ۔ الانا نے اپنے بوائے فرینڈ آئیور میکرے وی کے ساتھ منگنی کی ہے ۔

بالی ووڈ اداکارہ چنکی پانڈے کی بھتیجی اور اداکارہ اننیا پانڈے کی چچا زاد بہن الانا پانڈے نے منگنی کرلی ہے ۔ الانا نے اپنے بوائے فرینڈ آئیور میکرے وی کے ساتھ منگنی کی ہے ۔ کچھ دن پہلے ہی الانا ، آئیور کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیوں پر گئی تھیں ۔ وہیں پر آئیور نے الانا کو شادی کیلئے پرپوز کیا تھا ۔ اس کے کچھ دنوں کے اندر ہی الانا نے آئیور سے منگنی کرکے سبھی کو چونکا دیا ۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنی منگنی کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ۔

ان تصویروں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ الانا پانڈے اور ان کے منگیتر کتنا زیادہ خوش ہیں ۔

جوڑے نے انتہائی رومانٹک انداز میں تصاویر کھینچوائی ہیں ۔ تصویروں میں دونوں کی جوڑی قابل دید ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.