اکشے کمار سے مار کھانے میں مزہ آیا، ہما قریشی
بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے فلم کے سین کی پریکٹس میں اکشے کمار سے مار کھانے کو اپنے لیے مزیدار قرار دے دیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوجا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے فلم ’بیل باٹم‘ کے پردے کے پیچھے (بی ٹی ایس) کی ویڈیو شیئر کی گئی۔
اس ویڈیو میں اکشے کمار کو ہما قریشی کے ساتھ فلم کے فائٹنگ سین کے لیے مشق کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو میں اکشے کمار ہما قریشی کی ایکشن سین کرنے کی صلاحیتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کی تعریف کر رہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو کو ہما قریشی نے بھی ٹوئٹر پر ری ٹوئٹ کیا اور کہا کہ انہیں اکشے کمار سے مار کھانے میں مزہ آیا۔