اکشے کمار کی وردی کی نیلامی؛ بولی سوا 5 کروڑ روپے تک جاپہنچی
بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اکشے کمار کی فلم رستم میں زیب تن کرنے والی نیول فورس کی اصلی وردی کی نیلامی کے لیے بولی سوا پانچ کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی فلم کے ایکشن اور کامیڈی ہیرو اکشے کمار نے فلم رستم میں نیوی اہلکار کردار ادا کیا تھا جس کے لیے انہوں نے نیوی افسر کی وردی زیب تن کی تھی۔ اکشے کمار نے وردی کو نیلامی کے لیے پیش کردیا ہے جس کی آن لائن بولی سوا پانچ کروڑ بھارتی روپے تک جاپہنچی ہے۔ نیلامی کی اختتامی تاریخ 26 مئی ہے۔
Hi all ??♂️ I’m thrilled to announce that you can bid to win the actual naval officer uniform I wore in Rustom! Auction’s proceeds will support the cause of animal rescue and welfare. Place your bid at https://t.co/6Qr0LRnTFm! pic.twitter.com/FF23tlogs1
— Akshay Kumar (@akshaykumar) April 26, 2018
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اکشے کمار نے اپنی ٹویٹ میں فلم رستم میں پہننے والی بھارتی بحریہ کی اصلی وردی کی نیلامی کا اعلان کیا۔ اکشے کمار نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو جانوروں کے تحفظ اور فلاحی کاموں کے لیے استعمال کریں گے۔ نیلامی میں شرکت کے لیے آن لائن بولی لگائی جا سکتی ہے۔
واضح رہے فلم رستم میں بہترین اداکاری پر اکشے کمار کو قومی اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ فلم کے ہدایت کار تینو سریش دیسائی، مصنف وی پل کے۔ راول اور پروڈیوسر نیراج پانڈے تھے جب کے فلم کی ہیروئن کا کردار الینا ڈی کروز نے ادا کیا تھا۔ یہ فلم 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اکشے کمار اپنے فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔