آخرکار نیا شرماکومل ہی گیا کام، اس رئیلٹی شو کے سیٹ پر مچائیں گی ڈانس کا ہنگامہ
اب تک یہ تینوں نام ہی سامنے آئے ہیں، حالانکہ ان ایکٹرس کا ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
ڈانس کا جلوہ بکھیرنے کے لئے ایک اور سیٹ تیار ہوگیا ہے۔ بات کر رہے ہیں مقبول ڈانس ریئلٹی شو ‘جھلک دکھلا جا’ کے 10 ویں سیزن کی، جس میں ڈانس تو ہوتا ہی ہے، جوڑے اپنی کیمسٹری کے ساتھ جوش و خروش کا تڑکہ بھی لگاتے ہیں۔ جہاں تک ججوں کا تعلق ہے تو وہ بھی کم گلیمرس نہیں ہیں اور ان کے تبصرے اچھے اچھوں کی بولتی بند کردیتے ہیں۔
فی الحال، ‘جھلک دکھلا جا’ کے لیے ججوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس کے لیے مادھوری ڈکشٹ، نورا فتیحی اور کرن جوہر شامل ہیں۔ یوں تو مقابلہ کرنے والوں کے حوالے سے کئی مشہور شخصیات سے بات چیت جاری ہے لیکن تین اداکاروں کے نام سامنے آئے ہیں جو اس بار شرکت کرنے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حنا خان(Hina Khan) اور نیا شرما (Nia Sharma) ان چند مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں جن سے میکرز نے سب سے پہلے رابطہ کیا ہے۔ اب جبکہ حنا کے ساتھ بات چیت جاری ہے، وہیں نیا کے شو کا حصہ بننے کی تصدیق کی گئی ہے