Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

آخر کیوں امرتا سنگھ نے کہا : دل کرتا ہے فرائی پین سے سیف علی خان کا سر پھوڑ دوں

امرتا سنگھ اور سیف علی خان نے اپنی شادی سے مذہب سے لے کر عمر تک سبھی بندشوں کو توڑ دیا تھا ، لیکن پھر بھی شادی طویل عرصہ تک نہیں چل سکی ۔ کپل کے دو بچے بھی ہوئے حالانکہ اب سیف اور امرتا طلاق کے بعد اپنی اپنی زندگی میں خوش ہیں ۔

الی ووڈ اداکارہ امرتا سنگھ اپنی فلموں میں شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی پرسنل لائف اور ریلیشن شپ کو لے کر بھی کافی سرخیوں میں رہی ہیں ۔ امرتا سنگھ اور سیف علی خان نے اپنی شادی سے مذہب سے لے کر عمر تک سبھی بندشوں کو توڑ دیا تھا ، لیکن پھر بھی شادی طویل عرصہ تک نہیں چل سکی ۔ کپل کے دو بچے بھی ہوئے حالانکہ اب سیف اور امرتا طلاق کے بعد اپنی اپنی زندگی میں خوش ہیں ۔ امرتا پردے سے زیادہ بولڈ اور بنداس اپنی حقیقی زندگی میں مانی جاتی ہیں ۔

امرتا سنگھ نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ بکنی پہننے والی بنداس ٹائپ کی اداکارہ نہیں ہیں بلکہ وہ گھریلو زیادہ ہیں ۔ امرتا اور سیف نے سال 1991 سے 2004 تک شادی شدی زندگی انجوائے کی اور پھر طلاق لے لیا ۔ یہ جوڑا سیمی گریوال کے ٹاک شو میں بھی شرکت کیلئے پہنچا تھا ۔ اس شو میں امرتا نے بتایا تھا کہ کیسے سیف سے شادی کے بعد ان کی زندگی کافی بدل گئی تھی ۔ امرتا نے بتایا تھا کہ وہ سیف کے ساتھ شادی کے بعد کہیں زیادہ پرسکون اور نرم ہوگئی تھیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.