Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

آج صبح 10 بجے پارلے شمشان گھاٹ پر ہوگی بپی لہری کی آخری رسومات

جب سے ان کی موت کی خبر سامنے آئی ہے، صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری، وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے سرکردہ لیڈران، اپوزیشن کے بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس اور کئی سرکردہ سیاست دانوں نے لہری خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

چار دہائیوں تک لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے موسیقار اور گلوکار بپی لہری(Bappi Lahiri) اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ بھارت کے ڈسکو کنگ بپی لہری 15 فروری بروز منگل 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ موت کی خبر سن کر لوگ ابھی تک یقین نہیں کر پا رہے ہیں کہ کیا واقعی ایسا ہوا ہے، لیکن اس حقیقت سے کون انکار کر سکتا ہے۔ پہلے لتا منگیشکر اور پھر بپی لہری۔ دونوں کی موت میں دس دن کا وقفہ بھی نہیں ہے۔ تاہم اب ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ ایک بیان میں ان کے اہل خانہ نے کہا کہ گلوکار کی آخری رسومات (Last Rites) جمعرات کو ان کے بیٹے بپا کے لاس اینجلس سے آنے کے بعد ہی ادا کی جائیں گی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گلوکار کی نماز جنازہ صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔ ان کی میت کو ان کے گھر سے ولے پارلے کے شمشان گھاٹ لے جایا جائے گا تاکہ ان کے دوست اور اہل خانہ انہیں آخری الوداع کر سکیں۔ آخری رسومات کے بعد گلوکارکی چِتا کو تقریباً 10 بجے آگ لگائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.