Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ایشوریا رائے کی بیٹی کے ہمراہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت

بالی وڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن ایک بار پھر بیٹی ارادھیا کے ہمراہ کانز فلم فیسٹیول میں شریک ہیں۔

فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا رائے بھارت لورئیول میک اپ برانڈ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

گزشتہ برس بھی ایشوریا رائے نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ہمراہ فلم فیسٹیول میں شرکت کی، اس بار ریڈ کارپٹ میں جلوہ گر ہونے کے لیے ایشوریا بیٹی کے ساتھ آئیں اور چلتے چلتے اپنی شہزادی کو بھی گھمایا۔

انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ مخلتف انداز سے تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

ماؤں کے عالمی دن پر ایشوریا نے اپنی والدہ اور بیٹی کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر بھی شیئر کی ۔

Happy Mothers Day #happymothersday #instafollow #beauty

A post shared by Aishwarya Rai Bachchan (@aishwaryaarai) on

واضح رہے کہ ایشوریا رائے کانز ریڈ کارپٹ پر اس سال بھی مختلف فیشن انداز میں جلوہ گر ہوئیں جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

 

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.