ایشوریہ رائے سے سارہ علی خان تک دیکھئے کیسے دو سال بعد ستاروں سے سجی شام
IIFA Awards 2022 میں ہرکسی کی نظر بالی ووڈ سیلبس پر مرکوز رہیں، جنہوں نے اپنے فیشن سینس سے فینس کو حیران کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ایشوریہ رائے بچن سے لے کر سارہ علی خان تک دیکھئے کون کس انداز میں ایوارڈس شو میں پہنچا تھا۔
کرن جوہر کے برتھ ڈے بیش کے بعد ایک بار پھر سے ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی جوڑی ساتھ میں اسپاٹ ہوئی۔ ابو ظہبی میں IIFA ایوارڈس کے آخری دن دونوں نے ایک ساتھ گرین کارپیٹ پر واک کیا۔ ایونٹ میں یہ جوڑے بلیک کلر میں ٹوئننگ میں نظرآیا۔ جیسا ہی ایونٹ سے ان کی تصاویر وائرل ہوئیں۔ مہانائک امیتابھ بچن ان کے سب سے بڑے ناظرین میں سے ایک کے طور پر ابھرے اور ٹوئٹر پر ان کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہ سکے۔
سارہ علی خان IIFA ایوارڈس 2022 میں سفید رنگ کے آوٹ فٹ میں پہنچیں۔ سارہ علی خان یہاں شارٹ انارکلی سوٹ اور پلازو کیری کیا تھا، جس میں وہ بلا کی خوبصورت لگ رہی تھیں۔
کیرتی سینن نے ایونٹ میں اسٹریپلیس گاون پہن کر پہنچیں، جس میں انہوں نے اپنے گلیمرس لُک سے جلوہ بکھیرا۔ اداکارہ کے ڈریمی لُک کو ایوارڈ سیریمنی میں جس نے بھی دیکھا وہ بس دیکھتا ہی رہ گیا۔ کیرتی سینن کو ان کی فلم ممی کے لئے بیسٹ اداکارہ کا آئیفا 2022 ایوارڈ ملا ہے۔ اداکارہ کی ڈریس کی لانگ ٹریل پر فیدر کا ڈیزائن ان کے لُک میں چار چاند لگا رہا ہے۔
لارا دتہ کو بھی ایونٹ میں دیکھا گیا۔ وہ نیلے رنگ کی ہائی سلٹ فٹیڈ گاون میں نظر آئیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے ہائی ہیلس کیری کیا تھا، جس میں ان کے لُک زبردست لگ رہا تھا۔
اروشی روتیلا گولڈن کلر کے آوٹ فٹ میں دکھائی دی، جس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی تھیں۔
بالی ووڈ کے نئے ایکشن ہیرو ٹائیگر شراف نے بھی اس بار آئیفا 2022 میں شرکت کی ہے۔ بلیک رنگ کے سوٹ میں ٹائیگر کا لُک بے حد شاندار لگ رہے تھے۔