ایشوریہ رائے کی یوم پیدائش: کیسے بنیں بچن فیملی کی بہو
ایشوریہ رائے بچن کا آج یوم پیدائش (Happy Birthday Aishwarya Rai Bachchan) ہے۔ یکم نومبر 1973 کو کرناٹک کے منگلور میں پیدا ہوئی تھیں۔ لیکن، فیملی کے ممبئی میں شفٹ ہونے کے سبب وہ بھی یہاں آگئی اور پھر ان کی تعلیم یہیں سے ہوئی۔ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے دل ملے اور ایشوریہ، بچن فیملی کی بہو بن گئیں۔
ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya Rai Bachchan) بالی ووڈ کی ان اداکاراوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے صرف ملک میں ہی نہیں، بیرون ملک میں بھی اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کی بدولت خوب نام کمایا ہے۔ آج بھی دنیا کے ہر کونے میں ان کے مداح ہیں۔ آج ایشوریہ رائے بچن کا یوم پیدائش (Happy Birthday Aishwarya Rai Bachchan) ہے۔ ان کی پیدائش آج ہی کے دن یعنی یکم نومبر 1973 کو کرناٹک کے منگلور میں ہوئی تھی۔ لیکن، فیمہی کے ممبئی میں شفٹ ہونے کے سبب وہ بھی یہیں آگئی اور پھر ان کی پڑھائی لکھائی یہیں سے ہوئی۔ ایشوریہ رائے اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے علاوہ بچن فیملی کی بہو ہونے کے ناطے بھی الگ مقام رکھتی ہیں۔
ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی پہلی ملاقات 2000 میں فلم ’ڈھائی اکشر پریم کے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ ان دنوں ایشوریہ رائے اور سلمان خان کے لو اسٹوری کے خوب چرچے تھے، لیکن بعد میں ان کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد وویک اوبرائے کے ساتھ ایشوریہ رائے کا نام جڑنے لگا اور بعد میں وویک اوبرائے سے بھی ایشوریہ رائے کا بریک اپ ہوگیا۔
ایشوریہ رائے سے پہلے ابھیشیک بچن کی منگنی کپور خاندان کی بیٹی کرشمہ کپور سے ہوئی، لیکن کسی وجہ سے دونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ ’ڈھائی اکشر پریم کے‘ کے دوران ہوئی دوستی ایشوریہ – ابھیشیک کی دوستی کا الگ پڑاو شروع ہوا ’امراو جان‘ سے۔ سال 2006 میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان کی نزدیکیاں بڑھنے لگیں۔
ایک انٹرویو میں ایشوریہ رائے بچن نے انکشاف کیا تھا کہ ابھیشیک بچن نے بے حد رومانٹک انداز میں انہیں پرپوز کیا تھا۔ ابھیشیک نے ٹورنٹو فلم فیسٹول میں ’گرو‘ فلم کے پرموشن کے دوران نقلی انگوٹھی پہنا کر ایشوریہ رائے کو پرپوز کیا تھا اور انہوں نے بھی اس کے لئے رضا مندی ظاہر کردی۔ پھر 2007 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔