Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ایشوریہ رائے کا پہلے ہیرو، جس کے ساتھ کیا تھا رومانس

Happy Birthday Aishwarya Rai: ساوتھ سنیما (South Cinema) سے اپنے کیریئرکا آغاز کرنے والی اداکارہ ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya Rai bachchan) 47 سال کی ہوگئی ہیں۔ فلموں میں آنے سے پہلے وہ اشتہار اور ماڈلنگ کیا کرتی تھیں۔ بیشترلوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بالی ووڈ سے کیا تھا۔ ایسے میں آپ کو ان کے پہلے آن اسکرین ہیرو کے بارے میں بتا رہے ہیں، وہ ساوتھ سنیما سے تعلق رکھتے ہیں۔

بالی ووڈ کی بیوٹی کوئن ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya rai Bachchan) 47 سال کی ہوگئی ہیں۔ وہ آج اپنے یوم پیدائش کی سالگرہ منا رہی ہیں۔ ان کی پیدائش یکم نومبر، 1973 کو کرناٹک کے منگلور میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ہندی سنیما (Hindi Cinema) میں ایک سے ایک فلمیں دیں، لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ساوتھ فلم سے کیا تھا اور ان کا پہلا ہیرو بھی ساوتھ سنیما سے تھا۔ چلئے آپ کو ان کے یوم پیدائش پر اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔

ایشوریہ رائے بچن نے اپنی اداکاری کیریئر (Aishwarya Rai career) کی شروعات 1997 میں تمل فلم ’ایروور‘ (Iruvar) سے کی تھی۔ اس کی ہدایت کاری منی رتنام (Mani Ratnam) کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ اس میں وہ اداکار موہن لال کے ساتھ پردے پر پہلی بار رومناس کرتی ہوئی نظر آئی تھیں۔ اس میں اداکارہ کا ڈبل رول تھا۔

فلم ’ایروور‘ میں موہن لال نے ایم رادھا کرشن کا رول پلے کیا تھا۔ اس میں موہن لال اور ایشوریہ رائے ایک جوڑے کی کردار میں دکھے تھے۔ یہ ایک پولیٹکس ڈراما فلم تھی اور ایم جی رام چندرن، ایم کروناندھی اور جے جے للیتا پر مبنی تھی۔
فلموں میں آنے سے پہلے ایشوریہ رائے نے چھوٹی عمر میں ہی اشتہار میں کام کرنا شروع کیا تھا۔ اس وقت وہ 9 ویں کلاس میں تھیں۔ انہیں پہلی بار ایک پینسل کے اشتہار میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ماڈلنگ بھی کی۔ مس ورلڈ کا خطاب جیتنے کے بعد ان کی انٹری سنیما دنیا میں ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.