Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ایشوریہ نے ابھیشیک کو پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام سے روک دیا

ایشوریہ رائے بچن نے شوہر ابھیشیک بچن کو پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایتکارہ سونالی بوس نے اپنی نئی فلم میں ابھیشیک بچن کو کام کی پیشکش کی تھی، فلم کا مرکزی کردار ’’دنگل‘‘ کی اداکارہ زائرہ وسیم ادا کریں گی جب کہ ابھیشیک بچن کو ان کے والد کا کردار ادا کرنا تھا۔ ابھیشیک بچن کے مدمقابل پریانکا چوپڑا اداکاری کے جوہر دکھانے والی تھیں، تاہم اب خبریں یہ ہیں کہ ایشوریہ رائے بچن نے ابھیشیک کو فلم میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔

سابق ملک حسن کا خیال ہے کہ فلم کی کہانی زائرہ وسیم اور پریانکا چوپڑا کے گرد ہی گھومتی ہے اور ابھیشیک کا کردار ثانوی ہے، اس لئے بہتر ہے کہ ابھیشیک فلم میں کام کرنے کے بجائے کسی اور اچھی پیشکش کا انتظار کریں۔ دوسری جانب ایشوریہ رائے بچن کی جانب سے اس خبر کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ابھیشیک کو ایسی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیہ بہادری جیسے سپر اسٹارز کی اولاد ہونے کے باوجود ابھیشیک بچن کا فلمی کیرئیر کامیاب نہیں رہا اور ان کی زیادہ تر فلمیں ناکامی کا شکار ہوئی ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.