Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شلیا شیٹی سے کم نہیں ہے یہ مشہور اداکارہ سیرت کپور

ٹالی ووڈ اداکارہ سیرت کپور (Seerat Kapoor) کافی طویل عرصہ کے بعد سرخیوں میں آئی ہیں ۔ آخری مرتبہ اداکارہ تیلگو فلم ‘Maa Vintha Gadha Vinum’ میں نطر آئی تھیں ۔

اداکارہ نے ونود اگنیہوتری کے ڈائریکشن میں بنی بالی ووڈ فلم ضد سے اداکاری میں ڈیبیو کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے تیلگو سنیما میں اپنی قسمت آزمائی ۔ جانکاری کے مطابق وہ ان دنوں اپنے دو فلم پرجیکٹوں پر ایک ساتھ کام کررہی ہی ، لیکن اس کا آفیشل طور پر اعلان نہیں ہوا ہے ۔ فی الحال سیرت اپنے فٹنس ویڈیو کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ ورک آوٹ کرتی نظر آرہی ہیں ۔ اداکارہ اس پوسٹ کے ذریعہ کئی بالی ووڈ اداکاراوں کو ٹکر دیتی نظر آرہی ہیں ۔

بتادیں کہ سیرت کپور ایک فٹنس فریک گرل ہیں جو اکثر سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر ورک آوٹ ویڈیوز شیئر کرکے لوگوں کا دھیان کھینچتی رہتی ہیں ۔ اداکارہ آئے دن اپنے پلیٹس سیشن کے ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں ، لیکن یہ صرف ایک ورک آوٹ نہیں ہے جو انہیں پوری طرح سے ٹونڈ باڈی پانے میں مدد کرتا ہے بلکہ ان کی بیلنس ڈائٹ اور ڈیلی روٹین کا بھی اہم رول ہے ۔

سیرت نے اپنی فٹنس کو لے کر لوگوں کو بتایا کہ میں گھر کا بنایا کھانا پسند کرتی ہوں ، جس میں ہر چیز کا امتزاج لیتی ہوں ، لیکن کارب ، فیٹ اور شوگر کے استعمال کے تئیں ہمیشہ بیدار رہتی ہوں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.