Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

آدتیہ سیل- انوشکا رنجن کی شادی میں بن سنور کر پہنچیں عالیہ بھٹ

آدتیہ سیل (Aditya Seal) نے بھی اپنی گرل فرینڈ انوشکا رنجن کپور (Anushka Ranjan Kapoor) سے شادی کرلی ہے۔ آدتیہ- انوشکا کی شادی میں بالی ووڈ سیلبس نے بھی اپنے خوبصورت انداز سے چار چاند لگا دیئے۔ عالیہ بھٹ سے لے کر وانی کپور تک، کئی حسیناوں نے اپنے خوبصورت انداز سے ہر کسی کا دل جیت لیا۔

بالی ووڈ میں بھی شادیوں کا سیزن شروع ہوچکا ہے۔ حال ہی میں راجکمار راو (Rajkummar Rao) اور پترلیکھا (Patralekha) رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور اب آدتیہ سیل (Aditya Seal) نے بھی اپنی گرل فرینڈ انوشکا رنجن کپور (Anushka Ranjan Kapoor) سے شادی کرلی ہے۔ آدتیہ- انوشکا کی شادی (Aditya Seal Anushka Ranjan Kapoor Wedding) میں بالی ووڈ سیلبس نے بھی اپنے خوبصورت انداز سے چار چاند لگا دیئے۔ عالیہ بھٹ سے لے کر وانی کپور تک، کئی حسیناوں نے اپنے خوبصورت انداز سے ہر کسی کا دل جیت لیا۔

بیسٹ فرینڈ انوشکا رنجن کپور کی شادی میں عالیہ بھٹ پیلی ساڑی میں بن سنور کر پہنچی تھیں۔ اپنے انداز کو انہوں نے جھمکے اور گجرے کے ساتھ مکمل کیا تھا۔ یہ انداز ان پر بے حد جم رہا تھا۔

انوشکا رنجن کپور کی شادی میں ہرکسی کی نگاہیں ان کی بہن آکانشا رنجن پر ٹک گئیں۔ بہن کی شادی میں آکانشا نے پیچ رنگ کا لہنگا پہنا تھا، جس میں وہ بلا کی خوبصورت لگ رہی تھیں۔

وانی کپور سفید لہنگے میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اس خاص موقع کے لئے وانی نے سفید ایمبرائیڈری لہنگا منتخب کیا تھا، جس میں وہ کمال کی لگ رہی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.