Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ اروشی روتیلا نے فینس کو دی کرواچوتھ کی مبارکباد، لوگوں نے پوچھ لیا ایسا سوال

اداکارہ اروشی روتیلا ان دنوں اپنی فلموں سے زیادہ کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ اپنے کنیکشن کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ اب ایک مرتبہ پھر ان کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ سرخیوں میں چھائی ہوئی ہے، جس کو لے کر فینس دعوی کررہے ہیں یہ کرکٹر ریشبھ پنت کیلئے ہے۔

اروشی روتیلا اپنی تازہ انسٹاگرام پوسٹ میں فینس کو کروا چوتھ کی مبارکباد دیتی نظر آرہی ہیں ۔ انہوں نے تصویروں کی ایک سیریز شیئر کی ہے ۔ لال اور سفید باڈی کان ڈریس میں اداکارہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔

اروشی سے نیٹیزنس نے پوچھا کہ کہ وہ ریشبھ پنت کیلئے کروا چوتھ منا رہی ہیں ۔ بتادیں کہ یہ ورت شادی شدہ ہندو خواتین اپنے شوہروں کی لمبی عمر کیلئے رکھتی ہیں ۔

اروشی کی پوسٹ پر ایک یوزر نے کمنٹ کرکے پوچھا : ریشبھ پنت کیلئے آپ کروا چوتھ کریں گی؟ ۔ دوسرے یوزر نے کمنٹ کیا : شاید ریشبھ پنت کیلئے ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.