Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ عرفی جاوید نے کہا : مسلم لڑکے سے کبھی نہیں کروں گی شادی

بگ باس او ٹی ٹی سے مشہور ہوئی اداکارہ عرفی جاوید (Bigg Boss OTT Fame Urfi Javed) نے اپنی شادی کی پلاننگ کا انکشاف کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کس قسم کے آدمی کے ساتھ اپنے آپ کو خوش دیکھتی ہیں ۔ انہوں نے اپنے بولڈ لک اور ہاٹ اور سیکسی تصویروں کیلئے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر بھی ردعمل کا اظہار کیا ۔

عرفی جاوید کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی مسلم شخص سے شادی نہیں کریں گی ۔ کیونکہ مسلم مرد یہ چاہتے ہیں کہ ان کے گھر کی خواتین ایک خاص طریقے سے پیش آئیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں ٹرول کرنے والوں میں زیادہ تر مسلم یوزرس ہیں۔

عرفی جاوید نے کہا کہ میں ایک مسلم لڑکی ہوں ، مجھے زیادہ تر فحش تبصرے مسلم لوگوں سے ہی ملتے ہیں ۔

عرفی کا کہنا ہے کہ میں اسلام کی شبیہ کو خراب کر رہی ہوں ، وہ مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ مسلم مرد چاہتے ہیں کہ ان کی خواتین ایک خاص طریقے سے پیش آئیں ۔

عرفی کے مطابق مسلم مرد کمیونٹی کی تمام خواتین کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں اور اس وجہ سے وہ اسلام کو نہیں مانتی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.