اداکارہ الکا گپتا کے کیریئر کے لئے کبھی کالا رنگ بنا تھا ‘عذاب‘، اب ‘بلیک بیوٹی‘ بن کر برپا کیا قہر
’جھانسی کی رانی‘ فیم چائلڈ اداکارہ الکا گپتا تو آپ کو یاد ہی ہوگی، جنہوں نے سیریل میں لکشمی بائی کے بچپن کا کردار نبھایا تھا۔ انہیں اس کردار کے لئے خوب سراہا گیا تھا اور انہیں انڈین ٹیلی ایوارڈس میں موسٹ پاپولر چائلڈ اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ منو کا رول پلے کرنے والی الکا کافی سمجھدار ہوچکی ہیں، جو ان کی تصویر بیاں کرتی ہیں۔
اُلکا گپتا آئے دن ہی اپنی گلیمرس تصاویر شیئر کرتی ہیں، لیکن اس بار ان کے فوٹو شوٹ کو کافی سراہا جا رہا ہے۔ بلیک رنگ کے ڈیزائنر گاون میں ان کی خوبصورتی دیکھتے ہی بنتی ہے۔
اداکارہ نے فیشن ڈیزائنر Pooja pawan khosla کے ذریعہ ڈیزائن کئے گئے آوٹ فٹس کو کیری کیا ہے، جسے Hetal Jogiii نے اسٹائل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے Zehora کی جویلری پہنی ہے۔
بلیک بیوٹی بن کر اُلکا گپتا کافی گارجیس نظر آرہی ہیں اور ان کے اسٹننگ آوٹ فٹس کی خوب تعریف ہو رہی ہے، جو ان کے لُک کو کلاسی بنا رہا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ اُلکا گپتا کا نام بھی ان اداکارہ میں شمار ہے، جو اپنے سانولے یا کالے رنگ کے سبب ریسزم یعنی رنگ بھید کا شکار ہوئی ہیں اور وقت وقت سے بہت سے سیلبس اس پر کھل کر بول چکے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ ’اداکاری کرنا میرا بچپن کا ڈریم تھا، لیکن بہت چھوٹی عمر میں ہی مجھے انڈسٹری کی حقیقت کے بارے میں پتہ چل گیا تھا۔ ’ریشم ڈنک‘ (سیریل) کے ختم ہونے کے بعد میں اور میرے پاپا آڈیشنس دینے جاتے تھے‘۔