اداکارہ تیجسوی پرکاش نے ریڈ کلر کی ڈریس میں دئے ایسے پوز، دیکھ کر فینس رہ گئے حیران
تیجسوی پرکاش نے اپنے تازہ فوٹوشوٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں وہ ریڈ کلر کی ڈریس میں کافی جاذب نظر لگ رہی ہیں ۔
اداکارہ تیجسوی پرکاش اور کرن کندرا گزشتہ کئی مہینوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ۔ دونوں نے ریئلٹی شو بگ باس ۱۵ سے باہر آنے کے بعد اپنا رشتہ عام کردیا تھا ۔ تیجسوی اور کرن کو ساتھ میں گھومتے اور مستی کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے ۔ اب تیجسوی پرکاش نے اپنے تازہ فوٹوشوٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں وہ ریڈ کلر کی ڈریس میں کافی جاذب نظر لگ رہی ہیں ۔
تیجسوی پرکاش نے اپنی ان تصویروں کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ ان تصویروں میں اداکارہ ریڈ کلر کی ڈریس میں پوز دیتی ہوئی کافی گلیمرس نظر آرہی ہیں ۔
ان تصاویر کو انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے تیجسوی نے لکھا : یہ گرمی کا موسم ہے ۔۔۔۔ اپنے ناریل پانی کو کبھی نہ بھولیں ۔
وہیں اداکارہ کے اس کیپشن کو دیکھ کر ان کے پارٹنر کرن کندرا نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا : مجھے اس پوسٹ کے بعد ناریل پانی کا ٹرک لوڈ چاہئے ۔