Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ تیجسوی پرکاش نے کرن کندر کو دی سرپرائز پارٹی، پھر سب کے سامنے کیا ایسا کام

اداکارہ تیجسوی پرکاش نے بوائے فرینڈ کرن کندرا کو ایک زبردست سرپرائز کے ساتھ برتھ ڈے کی مبارکباد دی ۔ سوشل میڈیا پر تیجسوی نے کرن کندرا کے برتھ ڈے سلیبریشن کی جھلک شیئر کی ہے ۔ ان تصویروں میں کرن اور تیجسوی کو پیار بھرے انداز میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

اداکار اور بگ باس 15 سے مشہور ہوئے کرن کندرا آج یعنی 11 اکتوبر کو اپنا 38 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں ۔ جہاں سوشل میڈیا کے ذریعہ اداکار کے فینس اور فالوورس انہیں مبارکباد دے رہے ہیں تو وہیں اداکارہ تیجسوی پرکاش نے کرن کو ایک زبردست سرپرائز کے ساتھ برتھ ڈے کی مبارکباد دی ۔ سوشل میڈیا پر تیجسوی نے کرن کندرا کے برتھ ڈے سلیبریشن کی جھلک شیئر کی ہے ۔

منگل کی دوپہر کو تیجسوی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر کرن کے مڈنائٹ برتھ ڈے بیش کی کئی تصویریں شیئر کیں ۔

تصویروں میں تیجسوی اور کرن کو بلیک کلر میں ٹوئننگ کرتے اور کپل گول سیٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

تیجسوی نے جہاں باڈی ہگنگ آف شولڈر آوٹ فٹ پہن رکھا تھا تو وہیں کرن ایک کالے رنگ کی ٹی شرٹ میں نظر آرہے تھے، جس کو انہوں نے کالے رنگ کی جیکٹ کے ساتھ پہن رکھا تھا ۔

تصویر میں کرن کو تیجسوی کے ساتھ برتھ ڈے کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.