Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ سورا بھاسکر جلد بننے جارہی ہیں ماں ! کہا : مجھ سے اب نہیں ہورہا انتظار

اداکارہ سورا بھاسکر (Swara Bhasker) روش سے ہٹ کر فلمیں کرنے والی اداکارہ ہیں ، جو کافی بے باک بھی ہیں ۔ سیاسی گلیاروں سے لے کر ملک و دنیا کی ہلچل پر نظر رکھنے والی سورا بھاسکر اکثر اپنے تبصرہ کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔

اداکارہ سورا بھاسکر روش سے ہٹ کر فلمیں کرنے والی اداکارہ ہیں ، جو کافی بے باک بھی ہیں ۔ سیاسی گلیاروں سے لے کر ملک و دنیا کی ہلچل پر نظر رکھنے والی سورا بھاسکر اکثر اپنے تبصرہ کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ اپنی دمدار اداکاری سے شائقین کا دل جیتنے والی سورا فی الحال سنگل ہیں ، لیکن ماں بننے کی خواہش رکھتی ہیں ۔ اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے اداکارہ نے ایک بچے کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کیلئے سینٹرل ایڈاپشن اتھاریٹی کے تحت فارم بھی بھر دیا ہے ۔

سورا بھاسکر صرف فلموں میں ہی مضبوط کردار نہیں نبھاتی ہیں ، بلکہ ذاتی زندگی میں بھی مضبوط فیصلے لینے والی اداکارہ ہیں ۔ اس سال دیوالی کے موقع پر سورا یتیم بچوں کے ساتھ تہوار مناتی نظر آئی تھیں ۔ سورا بھاسکر نے ملک و دنیا میں یتیم بچوں کی تفصیل اپنی ایک پوسٹ میں شیئر کرکے بتایا تھا کہ کروڑوں بچے یتیم خانوں میں رہتے ہیں ۔ اب جب اداکارہ نے ایک بچے کو گود لینے کا فیصلہ کرلیا ہے تو قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے ۔ میڈیا کو دئے ایک انٹرویو میں سورا نے کہا کہ ہمیشہ سے ہی ایک بچے کی خواہش تھی ۔ مجھے لگتا ہے کہ ایڈاپشن ایک ایسی راہ ہے ، جس پر چل کر میں اپنی اس خواہش کو پورا کرسکتی ہوں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.