اداکارہ سونم کپور ایک سال پہلے ہی بننا چاہتی تھیں ماں، مگر اس وجہ سے کرنا پڑا انتظار
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور گزشتہ 20 اگست کو ماں بنی ہیں ۔ انہوں نے ایک بیٹے کو جنم دیا ، لیکن سونم سال 2020 میں ہی ماں بننا چاہتی ہیں اور انہوں نے اس کی پوری تیاری بھی کرلی تھی، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اسپتال میں ممکنہ پریشانیوں کی وجہ سے انہیں اپنا منصوبہ ملتوی کرنا پڑا ۔
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور گزشتہ 20 اگست کو ماں بنی ہیں ۔ انہوں نے ایک بیٹے کو جنم دیا ، لیکن سونم سال 2020 میں ہی ماں بننا چاہتی ہیں اور انہوں نے اس کی پوری تیاری بھی کرلی تھی، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اسپتال میں ممکنہ پریشانیوں کی وجہ سے انہیں اپنا منصوبہ ملتوی کرنا پڑا ۔ اس کا انکشاف سونم کپور نے حال ہی میں ووگ انڈیا کو دئے ایک انٹرویو میں کیا ۔
انٹرویو کے دوران سونم کپور نے بتایا کہ ہم نے سال 2020 میں بچہ پلان کیا تھا، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اسپتالوں کی صورتحال پوری طرح سے واضح نہیں تھی ۔ اسی کی وجہ سے پلاننگ کو آگے بڑھایا گیا ۔
خیال رہے اداکارہ سونم کپور گزشتہ سال دسمبر میں ہی حاملہ ہوگئی تھیں ۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ سونم کپور نے اپنے فینس کے ساتھ اس خبر کو شیئر کیا تھا ۔