Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ شویتا تیواری اور ان کی بیٹی پلک نے ایک ہی لک میں شیئر کی تصاویر

 شویتا تیواری اور پلک تیواری دونوں ہی انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن اپنی تازہ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اسی سلسلہ میں شویتا اور پلک دونوں نے حال ہی میں اپنے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ہی لک والی کچھ تصویریں شیئر کی تھیں، جس میں دونوں لال ساڑی میں ایک ہی لک میں نظر آرہی تھیں ۔

ی وی انڈسٹری میں شویتا تیواری کا نام کافی مشہور ہے ۔ وہ چھوٹے پردے کی ایک ایسی اداکارہ ہیں، جو اپنی شہرت کو اب تک برقرار رکھنے میں نہ صرف کامیاب ہوئی ہیں، بلکہ وہ لگاتار اس کیلئے کام بھی کررہی ہیں ۔ وہیں دوسری جانب ان کی بیٹی پلک تیواری بھی اپنی ماں کی طرح گلیمر کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں او ریہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ وہ اپنی ماں سے ایک قدم آگے چل رہی ہیں ۔

شویتا تیواری اور پلک تیواری دونوں ہی انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن اپنی تازہ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

اسی سلسلہ میں شویتا اور پلک دونوں نے حال ہی میں اپنے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ہی لک والی کچھ تصویریں شیئر کی تھیں، جس میں دونوں لال ساڑی میں ایک ہی لک میں نظر آرہی تھیں ۔ماں بیٹی کی تصویروں کو سوشل میڈیا پر یوزرس کا بھرپور پیار ملا ۔ دونوں کی تصویروں کو کافی پسند کیا گیا ، لیکن اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دونوں کی تصویروں میں سب سے زیادہ لائیکس کس کو ملے؟ ۔

آپ کو بتادیں کہ لائیکس کے معاملہ میں شویتا تیواری نے اپنی بیٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ دونوں کی تصویروں میں سب سے زیادہ لائیکس شویتا تیواری کی تصویروں پر آئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.