اداکارہ شویتا تیواری نے پہنی حد سے زیادہ چھوٹی پینٹ، فینس نے کہہ دی ایسی بات
اداکارہ شویتا تیواری کی فٹنس اور خوبصورتی ان کی عمر کو مات دیتی نظر آتی ہے ۔ 42 سال کی شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے حال ہی میں اپنا 22 واں یوم پیدائش منایا ہے ۔ اب شویتا تیواری نے ایسا فوٹوشوٹ کرایا ہے، جس کو دیکھ کر فینس حیران ہورہے ہیں ۔
شویتا تیواری چھوٹے پردے سے لے کر بڑے پردے تک اپنی اداکاری اور خوبصورتی کا جلوہ بکھیر چکی ہیں ۔ ٹی وی شو کسوٹی زندگی کی میں پریرنا نام کا کردار نبھا کر شویتا گھر گھر میں مشہور ہوگئیں ۔ تب سے لے کر اب تک شویتا کئی فلموں اور ٹی وی شوز کا حصہ بن چکی ہیں ۔ شویتا اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے لک اور فٹنس کو لے کر بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ تازہ فوٹوشوٹ دیکھ کر ایک مرتبہ پھر فینس شویتا کے مرید ہوگئے ہیں ۔
بگ بس کا بھی حصہ رہ چکی شویتا تیواری ایک مرتبہ پھر سے اپنے فٹنس اور لک کو لے کر سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ 42 سال کی شویتا تیواری نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تازہ تصاویر شیئر کی ہیں ۔ ڈینم کراپ ٹاپ کے ساتھ سفید کلر کی کافی چھوٹی پینٹ میں اداکارہ گلیمرس اور بولڈ دکھ رہی ہیں ۔
شویتا نے اپنے اسٹائل کو بلیو کلر کے بلیزر کے ساتھ مکمل کیا ہے ۔ شویتا نے اپنے تازہ انداز سے ایک مرتبہ پھر فینس کو حیران کردیا ہے ۔شویتا تیواری کے اس لک پر فینس انہیں گارجیس ، اسٹننگ ، کیوٹ اور کوئن آف ہارٹ بتاتے ہوئے تعریف کررہے ہیں ۔