Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ شردھا آریہ نے ساڑی میں دکھایا گلیمرس اوتار، مگر اس وجہ سے ہوگئیں ٹرول

 اداکارہ شردھا آریہ ساوتھ فلم انڈسٹری کا مشہور نام ہیں اور وہ ہندی ٹیلی ویزن شو سے بھی وابستہ ہیں ۔ ٹی وی سیریل کنڈلی بھاگیہ میں ڈاکٹر پریتا لوتھرا کے کردار سے انہیں شمالی ہند میں بھی زبردست مقبولیت ملی ۔ اداکاری کے علاوہ اداکارہ اپنی گلیمرس تصویروں کے ذریعہ بھی فینس کا دھیان کھینچتی ہیں ۔

اداکارہ نے نئی تصویروں کے ذریعہ ایک مرتبہ پھر اپنے دیسی اوتار سے فینس کا دل جیت لیا ہے ۔

سلور کلر کی ساڑی میں شردھا آریہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔ انہوں نے اپنے اس لک کو کافی سادہ رکھا ہے ۔

اوپن ہیئر اسٹائل اور ساڑی سے میچ کرتا ہوا نیک لیس ان کے فیسٹو لک کو پرفیکٹ بنا رہا ہے ۔

چونکہ اداکارہ یہاں دیسی اور ماڈرن کمبینیشن کے گیٹ اپ میں نظر آرہی ہیں اور اس میں وہ کہیں سہاگن نہیں دکھ رہی ہیں، اس لئے کچھ لوگ انہیں ٹرول بھی کررہے ہیں ۔ایک نے لکھا : ٹی وی سیریل میں تو آپ بھر بھر کے سندور لگاتی ہو، لیکن حقیقی زندگی میں دکھاوا۔ اگر لگاوگی تو اچھی ہی نظر آوگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.