اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری بھی خوبصورتی کے معاملہ میں اپنی ماں سے کم نہیں ہیں ۔ اس وقت پلک تیواری کی کچھ تازہ تصویریں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں ، جس میں پلک گلیمر کا تڑکا لگاتی نظر آرہی ہیں ۔ پلک اپنی تازہ تصویروں کی وجہ سے سرخیوں میں بھی آگئی ہیں ۔
پلک کی ان تصویروں کو ان کے فینس کافی پسند کررہے ہیں اور ان کی تصویروں پر لگاتار کمنٹ کرکے ان کی خوبصورتی کی تعریف بی کررہے ہیں ۔
ان تصویروں میں پلک پنک کلر کی ڈریس میں نظر آرہی ہیں ، جس میں ان کی خوبصورتی قابل دید ہے ۔
حال ہی میں پلک کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا ، جس میں وہ بالی ووڈ اداکار ورون دھون کے ساتھ تھرکتی نظر آرہی ہیں ۔
ورون کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب یہ چرچا ہے کہ پلک کو ورون دھون کے ساتھ کام کرنے کا موقع ہے ۔