اداکارہ شہناز گل نے کروایا ایا گلیمرس فوٹوشوٹ، شہزادی جیسی نظر آرہی ہیں
ورک فرنٹ کی بات کریں تو شہناز گل پنجابی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد بالی ووڈ میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ شہناز سلمان خان کی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی۔
اداکارہ شہناز گل (Shehnaaz Gill) اپنے فیشن اور اسٹائلش فوٹو شوٹس کی وجہ سے مسلسل سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے فلم انڈسٹری کے مشہور فوٹوگرافر ڈبو رتنانی کے فوٹو شوٹ کے لیے پوز دیا ہے۔ شہناز سوشل میڈیا پر اپنی کیوٹ نیس، چلبلا پن، اور کول انداز کو لے کر بھی بحث میں رہتی ہیں۔ ان تصاویر میں شہناز کبھی مسکرا رہی ہیں تو کبھی سنجیدہ اوتار میں نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے سنڈریلا گاؤن پہن کر دلکش ادائیں بکھیری ہیں۔ شہناز گل اس تازہ ترین فوٹو شوٹ میں(Shehnaaz Gill Latest Photoshoot) کسی ملکہ سے کم نہیں لگ رہی ہیں۔
بگ باس کے بعد سے، شہناز اپنے گلیمرس لک اور قاتل انداز سے مداحوں کو دیوانہ بنا رہی ہیں۔ ان کا تازہ فوٹو شوٹ کافی زیر بحث ہے۔ تصاویر میں شہناز نے زبردست پوز دیا ہے۔ کبھی وہ مسکراتی ہے اور کبھی وہ گاؤن پکڑے اٹھلا رہی ہیں۔ ان تصویروں میں شہناز کا لُکس لاجواب ہے۔ اس کے علاوہ، ان کی ادائیں کسی کا بھی دل چراسکتی ہیں۔
فوٹوگرافر ڈبو رتنانی نے یہ تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے پرنٹ شدہ سبز گاؤن پہنا ہوا ہے، ان کے بالوں کا جوڑا بنا ہوا ہے۔ اس گاؤن پر ’وہائٹ نیٹ ایمبرائڈری‘کمال کی ہے۔ جو ان کے روپ میں چار چاند لگا رہی ہے۔ گلیمرس انداز میں شہناز مختلف پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔ شہناز اس لباس میں بے حد بے باک لگ رہی ہیں۔