اداکارہ شمع سکندر نے اپنے نئے لک سے انٹرنیٹ پر مچایا تہلکہ، دیکھ کر رہ جائیں گے دنگ
ٹی وی کی مشہور اداکارہ شمع سکندر نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی بولڈنیس کی وجہ سے بھی انٹرنیٹ پر چھائی رہتی ہیں ۔ شمع کو ٹی وی شو یہ میری لائف ہے سے کافی شہرت ملی تھی ۔ اس کے علاوہ وہ کئی فلموں اور میوزک ویڈیوز میں بھی نظر آچکی ہیں ۔ اسی درمیان شمع کا تازہ فوٹوشوٹ وائرل ہورہا ہے ۔
اداکارہ شمع سکندر نے اسٹول پر بیٹھ کر پوز دئے ہیں ۔ انہوں نے اسموکی میک اپ کر رکھا ہے ، جو ان کو مزید خوبصورت بنا رہا ہے ۔
شمع سکندر نے ایک مرتبہ پھر سے ثابت کردیا ہے کہ بولڈنیس میں انہیں کوئی مات نہیں دے سکتا ہے ۔
اداکاری کے ساتھ ساتھ شمع سکندر سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ لگاتار اپنے ہاٹ فوٹوشوٹ سے فینس کو حیران کرتی نظر آرہی ہیں ۔
خیال رہے کہ حال ہی میں شمع سکندر نے اپنے ساتھ ہوئے کاسٹنگ کاوچ کو لے کر بڑا انکشاف کیا تھا ، جس کے بعد انٹرنیٹ پر سنسنی مچ گئی تھی ۔