Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ سارا علی خان نے اپنی چھٹیوں کی تصاویر سے پھر مچایا تہلکہ، دیکھئے وائرل تصویریں

سارا علی خان (Sara Ali Khan) نے اپنے یوروپ چھٹیوں سے کچھ اندیکھی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ سارا نے اب جو تصویریں شیئر کی ہیں ، ان میں انہیں اپنی ماں امرتا سنگھ اور ایک دوست کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ سارا کی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جارہی ہیں ۔

سارا علی خان نے حال ہی میں اپنے بھائی ابراہیم علی خان اور ماں امرتا سنگھ کے ساتھ یوروپ میں طویل چھٹیاں گزاری اور انہوں نے انسٹاگرام پر کنبہ کے ساتھ اپنی چھٹیوں کی جھلک دکھائی ۔ اترنگی رے اداکارہ اب اپنی چھٹی کے بعد واپس آگئی ہیں ، لیکن ٹرپ سے ان کی خوبصورت تصویریں آنی بند نہیں ہوئی ہیں ۔ سارا علی خان نے اپنے یوروپ چھٹیوں سے کچھ اندیکھی تصویریں شیئر کی ہیں ۔

پہلی تصویر میں سارا علی خان اپنی ماں اور بالی ووڈ اداکارہ امرتا سنگھ کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔ تصویر میں ماں بیٹی کی جوڑی کو دھوپ میں ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے ۔

وہیں دوسری تصویر میں سارا علی خان تنہا ہی فوٹو کلک کرواتی نظر آرہی ہیں ۔

تیسری تصویر میں بھی سارا گرین ٹاپ اور پنک شارٹس میں تنہا ہی پوز دے رہی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.