اداکارہ ردھما پنڈت نے ایکتا کپور کے ساتھ کچھ اس انداز میں منایا برتھ ڈے
ٹیلی ویزن اداکارہ ردھما پنڈت (Ridhima Pandit) نے کل رات اپنا 32 واں پیدائش منایا ۔ ردھما کی یوم پیدائش پارٹی میں ایکتا کپور (Ekta Kapoor) سے لے کر روینہ ٹنڈن (Raveena Tandon) تک نے شرکت کی ۔
ردھما پنڈت نے اپنے برتھ ڈے کیلئے سلور ون شولڈر ڈریس پہنی تھی اور انہوں نے اپنے لک کو میچنگ ہیلس کے ساتھ مکمل کیا تھا ۔
ردھما پنڈت کی برتھ ڈے پارٹی کیلئے شعبان عظیم نے بھی آل بلیک لک کا انتخاب کیا تھا ۔
ردھما پنڈت کے برتھ ڈے پر کرسٹل ڈیسوزا کو بلیو آن بلیو آوٹ فٹ میں دیکھا گیا ۔
اداکارہ روینہ ٹنڈن بھی پارٹی میں شامل ہوئیں اور ہرے رنگ کی ڈریس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی تھیں ۔