اداکارہ رشمی دیسائی نے انتہائی ڈیپ نیک ڈریس میں ڈھایا قہر، فینس نے کہہ ڈالی اتنی بڑی بات
بھوجپوری سنیما اور ٹیلی ویزن دنیا کی مشہور اداکارہ رشمی دیسائی کسی شناخت کی محتاج نہیں ہیں ۔ بگ باس میں دو مرتبہ آنے کے بعد ان کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور ان کے کریئر کو بھی ایک نئی بلندی مل چکی ہے ۔ رشمی نے اپنی اداکاری کے ذریعہ تو گہری چھاپ چھوڑی ہے ۔ ساتھ ہی وہ اپنی خوبصورتی سے بھی لوگوں کو اپنی جانب کھینچتی رہتی ہیں ۔
رشمی دیسائی نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر تازہ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ کافی پرکشش لگ رہی ہیں ۔ ان تصاویر میں خاص کر لوگ ان کے ہونٹوں کی تعریف کررہے ہیں ۔
فلورل ڈیزائن کے وہائٹ کلر کے ڈیزائنر گاون میں اداکارہ کا انداز کمال کا ہے، جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
رشمی دیسائی نے ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے لکھا : خوبصورتی آپ کے اندر ہے ۔