اداکارہ رشمی دیسائی نے دکھایا اپنا دلکش انداز، تصاویر شیئر کرکے کہا :کیا سوچتے ہیں؟
بگ باس 13 سے مشہور ہوئی اداکارہ رشمی دیسائی (Rashami Desai) آج کسی شناخت کی محتاج نہیں ہیں ۔ رشمی اپنے کریئر میں کئی ٹی وی شوز میں کام کرچکی ہیں ۔ یہی نہیں رشمی دیسائی بھوجپوری سنیما کا بھی ایک بڑا نام ہیں ۔ انہوں نے کئی سپرہٹ بھوجپوری فلموں میں اداکاری کی ہے ۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ رشمی دیسائی سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ تقریبا ہر دن اپنی گلیمرس تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے فینس کے ہوش اڑا دیتی ہیں ۔
ٹی وی اداکارہ رشمی دیسائی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ اپنے فینس کے درمیان موضوع بحث بنی رہنے کیلئے آئے دن دلچسپ پوسٹ شیئر کرتی دکھائی دے جاتی ہیں ۔ حال ہی میں وہ اپنی ایک ایسی ہی پوسٹ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ انہوں نے اپنے تازہ فوٹوشوٹ کی کافی گلیمرس تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصاویر میں رشمی لانگ ڈریس پہنے نظر آرہی ہیں ۔ ان تصاویر میں رشمی بالکل الگ اوتار میں دکھ رہی ہیں ۔
رشمی دیسائی نے اپنے تازہ فوٹوشوٹ کی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا : آپ اس لک کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ ۔ وہ تصویر میں اسٹریپی ڈارک پلم گاون میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔
رشمی دیسائی اپنے نئے فوٹوشوٹ کے دوران الگ الگ اینگل اور پوزیشن میں پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔
رشمی دیسائی کی نئی تصاویر پر ان کے چاہنے والے ہارٹ اور فائر ایموجی شیئر کرکے خوبصورت ، پیاری ، کیوٹ ، ناگن اور قاتل حسینہ لکھ کر ان کی تعریف کررہے ہیں ۔