اداکارہ رکول پریت سنگھ نے دکھایا گلیمرس اوتار، فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات
اداکارہ رکول پریت سنگھ پچھلے کچھ دنوں سے اپنی شادی کی خبروں کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ ساتھ ہی ان کی فلم تھینک گاڈ بھی ریلیز کیلئے تیار ہے ۔ یہ فلم ریلیز سے پہلے ہی کافی تنازعات میں گھری ہے ۔ گزشتہ کچھ دنوں سے رکول پریت سنگھ کی شادی کی بھی خبریں گردش کررہی ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ رکول پریت سنگھ اگلے سال جیکی بھگنانی کے ساتھ سات پھیرے لے کر نئی زندگی کی شروعات کرنے والی ہیں ۔ ایسے میں رکول پریت سنگھ نے انسٹاگرام پر خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جو کافی وائرل ہورہی ہیں ۔
رکول پریت سنگھ کی فلم تھینک گاڈ 25 اکتوبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے ۔
اس فلم میں اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا نظر آنے والے ہیں ۔
وہیں رکول پریت سنگھ کی شادی کو لے کر بھی خبریں گردش کررہی ہیں ۔