اداکارہ رکول پریت سنگھ کا تازہ فوٹوشوٹ میں دکھا انتہائی گلیمرس انداز، دیکھئے وائرل فوٹوز
رکول پریت سنگھ (Rakul Preet singh) نے انسٹاگرام پر اپنے تازہ فوٹوشوٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ وہ تصویروں کے ذریعہ اپنی خوبصورت ادائیں دکھا رہی ہیں ۔ اداکارہ کی تصاویر پر ان کے فینس جم کر کمنٹس کررہے ہیں ۔
رکول پریت سنگھ کو اجے دیوگن کے ساتھ رن وے میں دیکھا گیا تھا ۔ اداکارہ کے پاس اس وقت کئی دلچسپ فلمیں ہیں، جسمیں وہ اہم رول نبھا رہی ہیں ۔ وہ کافی مصروف رہنے کے باوجود فینس کیلئے وقت ضرور نکالتی ہیں ۔ انہوں نے اپنی نئی تصویروں سے فینس کا دھیان کھینچا ہے ۔
رکول نے انسٹاگرام پر یہ تصویریں کچھ گھنٹے پہلے ہی شیئر کی ہیں، جس پر تین لاکھ سے زیادہ لائیکس آچکے ہیں ۔
رکول الگ الگ پوز میں اپنی اداوں سے لوگوں کو دیوانہ بنا رہی ہیں ۔ انہیں گہرے رنگ کے کوٹ پینٹ جیسی ڈریس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔