اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ڈارک پنک ڈریس میں ڈھایا قہر،شوہر نک جونس نے بھی کہہ ڈالی ایسی بات
اداکارہ پرینکا چوپڑا کبھی اپنی فلموں اور سماجی کاموں کیلئے تو کبھی اپنی بیٹی مالتی میری کو لے کر سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ اس وقت پرینکا اپنے تازہ فوٹوشوٹ کی وجہ سے موضوع بحث بنی ہوئی ہیں ۔ ڈارک پنک کلر کے آوٹ فٹ میں اداکارہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔
پرینکا چوڑا ان دنوں دبئی میں ہیں اور وہاں سے اپنی تصویریں شیئر کرکے کافی سرخیوں میں ہیں ۔ تازہ تصاویر میں ڈارک پنک کلر کا آوٹ فٹ پہنے ہوئے اداکارہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ پرینکا کی تصویروں کو دیکھ کر فینس تو تعریف کر ہی رہے ہیں ، ان کے شوہر نک جونس بھی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں ۔
پرینکا چوڑا نے دبئی میں منعقدہ بلغاری فیشن شو میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر ڈارک پنک کلر کی ڈیزائنر ڈریس میں نظر آئیں ۔
پرینکا چوپڑا ڈیپ نیک والے پنک کلر کے گاون میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ پرینکا کا میک اپ اور ہئر اسٹائل بھی فینس کو کافی پسند آرہا ہے ۔