اداکارہ نے لوگوں کو دیا مشورہ، ترقی میں رات کو دن بنانے والی بات رہنے دو
بھوجپوری اداکارہ زویا خان (Zoya Khan) اکثر اپنے میوزک ویڈیوز اور بھوجپوری فلموں کے ذریعہ لوگوں کا دھیان کھینچتی ہیں۔ کھیساری لال کے ہولی والے گانے Google se poochha video میں کام کرچکیں اداکارہ ان دنوں خود سے کافی زیادہ عمر کے سینئر آرٹسٹ کے ساتھ رومانٹک انداز ریلس شیئر کر رہی ہیں، لیکن اب انہوں نے ایک بار پھر ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کچھ پوسٹ شیئر کی ہیں۔
فلورل ڈیزائن کے آوٹ فٹس میں زویا خان کافی گارجیس نظر آرہی ہیں اور انہوں نے اس ڈریس میں کمال کے پوز دیئے ہیں۔
تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے زویا خان نے کیپشن میں لکھا، ’ترقی ہو رہی ہے چلو اچھا ہے، لیکن رات کو دن بنانے والی بات رہنے دو، کچھ خیال جگنووں کا بھی کرلو، میری مانو صاحب رات کو رات رہنے دو‘۔
نئی تصاویر میں زویا معصوم اور خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کی دلکش اداوں کی لوگ ان کی تعریف کر رہے ہیں۔