اداکارہ نیہا شرما نے شرٹ کے بٹن کھول کر دئے انتہائی بولڈ پوز، بھڑک گئے لوگ، کہہ ڈالی ایسی بات
بالی ووڈ اور ساوتھ سنیما کی خوبصورت اداکارہ نیہا شرما سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ اپنا کوئی نہ کوئی فوٹوشوٹ انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں ، جو اکثر موضوع بحث بن جاتا ہے ۔ ایسے میں اب ایک مرتبہ پھر سے ان کے لئے بولڈ تصویریں شیئر کرنا مصیبت بن گیا ہے ۔ لوگ انہیں جم کر کھری کھوٹی سنا رہے ہیں ۔
ساوتھ اور بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرما نے انسٹاگرام پر اپنا تازہ فوٹوشوٹ شیئر کیا ہے، جس میں دیکھنے کو مل رہا ہے کہ وہ شرٹ کا بٹن کھول کر اپنا بولڈ لک دکھا رہی ہیں ۔ انہوں نے انٹرنیٹ کا درجہ حرارت بڑھا دیا ہے ۔ اداکارہ کی بولڈ تصاویر دیکھ کر لوگ بھڑک گئے ہیں اور انہیں کھری کھوٹی سنا رہے ہیں ۔
تصاویر میں نیہا شرما کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شرٹ کھول کر پوز دے رہی ہیں اور برالیٹ فلانٹ کرتی نظر آرہی ہیں ۔
اس کے علاوہ اگر نیہا شرما کی پروفیشنل لائف کی بات کی جائے تو وہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ گانا تھوڑا تھوڑا پیار ہوا تم سے لائم لائٹ میں آئی تھیں ۔