بھوجپوری سنیما Bhojpuri Cinema) میں کھیساری لال یادو (khesari lal yadav) کے میوزک ویڈیو کا حصہ رہ چکیں اداکارہ نیہا ملک کی مالدیپ چھٹیوں کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں ، جس میں وہ مونوکنی میں نظر آرہی ہیں ۔
کھیساری لال یادو کے ساتھ میوزک ویڈیو تیرے میرے درمیاں سے بھوجپوری میں انٹری کرنے والی اداکارہ نیہا ملک نے بکنی میں کافی ساری تصاویر شیئر کی ہیں ، جس میں ان کا بولڈ لک دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
اداکارہ نیہا ان دنوں مالدیپ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں ۔ تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے نیہا نے سی لو لکھا ہے ۔ تصاویر کو دیکھ کر لوگ جم کر کمنٹس کررہے ہیں ۔
نیہا ملک کی ایک پوسٹ کو 24 ہزار سے لائیکس تو دوسری کو 18 ہزار سے لائیکس مل چکے ہیں ۔ شیئر کی گئی تصویر میں انہیں ریڈ کلر کی مونوکنی میں دیکھا جاسکتا ہے ۔
اداکارہ نیہا ملک اپنی دلکش اداوں سے لاکھوں دلوں پر بجلیاں گراتی ہیں ۔ نیہا نے بھوجپوری میں آنے سے پہلے کئی پنجابی میوزک ویڈیوز میں کام کیا ہے ، جس میں لوگوں نے انہیں کافی پسند کیا ہے ۔
نیہا ملک سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ ہر دن کوئی نہ کوئی ویڈیو یا تصویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔