اداکارہ نیہا ملک نے انتہائی ڈیپ نیک ڈریس میں کرایا ایسا فوٹوشوٹ، دیکھتے ہی بھڑک گئے فینس
بھوجپوری میں کھیساری لال یادو کے گانے تیرے میرے درمیاں سے انٹری کرنے والی اداکارہ نیہا ملک سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ فینس کے ساتھ اپنی کوئی نہ کوئی تصویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ وہ بولڈ تصویروں کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ ایسے میں اب بولڈنیس کی وجہ سے انہیں ٹرولس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
نیہا ملک نے انسٹاگرام پر اپنا تازہ فوٹوشوٹ شیئر کیا ہے، جس میں انہیں شارٹ اور ڈیپ نیک ڈریس میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ اس میں وہ اپنی دلکش ادائیں دکھاتی نظر آرہی ہیں ۔
جہاں نیہا ملک کی تصاویر کو دیکھ کر کچھ لوگ تعریف کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کچھ انہیں ٹرولس کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں ۔
ایک یوزر نے لکھا : کتنا پیسہ ملتا ہے یہ سب ننگا پن کرنے کا؟ حالانکہ اداکارہ کی جانب سے اس پر کوئی جواب نہیں آیا ہے ۔