بالی ووڈ سے لے کر بھوجپوری سنیما تک میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی اداکارہ نغمہ (Nagma) 47 سال کی ہوگئی ہیں ۔ 25 دسمبر کو انہوں نے اپنی سالگرہ منائی ۔ اپنی اداکاری کے دم پر شناخت بنانے والی نغمہ آج بھی کنواری ہیں ، جبکہ ایک نہیں بلکہ چار شادی شدہ مردوں کے ساتھ ان کا معاشقہ رہا ہے ۔
بھوجپوری اور بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے دم پر راج کرنے والی نغمہ آج انڈسٹری میں کسی شناخت کی محتاج نہیں ہیں ۔ انہوں نے ہندی سنیما میں اپنے کریئر کی شروعات سلمان خان کی فلم باغی : اے ریبیل فور لو سے کی تھی ۔ آج وہ ایک سیاستداں بھی ہیں ۔ جتنی مشہور ان کی فلمیں رہی ہیں، اتنی ہی ان کی ذاتی زندگی بھی سرخیوں میں رہی ہے ۔ ان کا نام ایک نہیں بلکہ تین اداکار اور ایک کرکٹر سے جڑ چکا ہے ۔ اس کے باوجود بھی انہیں سچا پیار نہیں مل سکا ۔
نغمہ کی پیدائش 1974 میں ایک مسلم اور ہندو کنبہ میں ہوئی ۔ دراصل ان کی ماں مسلم اور والد ہندو تھے ۔ ان کے والد جیسلمیر کے رائل کنبہ سے تعلق رکھتے تھے ۔ بعد میں وہ گجرات اور پھر ممبئی منتقل ہوگئے تھے ۔ اداکارہ نے صرف ہندی ہی نہیں بلکہ بھوجپوری اور ساوتھ سنیما میں بھی کام کیا تھا ۔
اب اگر نغمہ کی ذاتی زندگی پر نظر ڈالی جائے تو وہ کافی متنازع رہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو وہ اور سابق ہندوستانی کرکٹر سوربھ گنگولی سنجیدہ ریلیشن شپ میں تھے ۔ یہ بات سال 2001 کی ہے ، لیکن انہوں نے اس کو پوشیدہ رکھا تھا ۔ انہیں لے کر خبریں آئی تھیں کہ دونوں نے آندھرا پردیش کی ایک مندر میں خفیہ شادی کرلی تھی ۔ حالانکہ بعد میں دونوں نے اس سے انکار بھی کردیا تھا ۔