تارک مہتا کا الٹا چشمہ سے مشہور ببیتا (Taarak Mehta Ka Ooltah Chashmah fame Babita ji) یعنی منمن دتہ نے انسٹاگرام پر کئی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصویروں میں ان کا گلیمرس لک (Munmun Dutta Photos) دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے گلیمر لک اور لال رنگ کے تئیں پیار کو بھی دکھایا ہے ۔
تارک مہتا کا الٹا چشمہ سے مشہور ببیتا یعنی منمن دتہ اپنے گلیمرس لک کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی گلیمرس تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر کئی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصویروں میں انہیں آف شولڈ لک فلانٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصویریں انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ۔
منمن دتہ نے ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے اپنے گلیمر لک اور لال رنگ کے تئیں پیار کو بھی دکھایا ہے ۔ ان کی یہ تصویریں ویلنٹائن ڈے کے موقع کی ہیں ۔
منمن دتہ نے آف شولڈر فلورل ڈریس پہن رکھا ہے ۔ انہوں نے بولڈ چیری ریڈ لپ کلر اور ڈیوی سافٹ کاجل کے ساتھ اپنے لک کو مکمل کیا ہے ۔