اداکارہ مونالیسا نے شرارہ میں دکھایا ایسا لک ، فینس کے اڑے ہوش
بھوجپوری اداکارہ مونالیسا نے انسٹاگرام پر شرارا میں اپنی کچھ گلیمرس تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ اپنے بہترین اوتار میں نظر آ رہی ہیں۔ ان کے اس نئے لک کو دیکھ کر فینس ان کے دیوانے ہو گئے ہیں۔
اداکارہ مونالیسا کی تازہ تصاویر میں دیکھنے کو مل رہا ہے کہ وہ شرارا میں ہیں۔ ان کی یہ تصاویر افطار پارٹی کی ہیں ، اس میں ان کا لک قابل دید ہے ۔ اس میں ان کا چاند بالیوں والا لک ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہا ہے ۔
اگر اداکارہ کے آوٹ فٹ کی بات کی جائے تو اس میں وہ ڈیزائنر شرارا میں نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کھلے بالوں اور میرون کلر کی لپ اسٹک سے اپنے لک کو مکمل کیا ہے ۔
وہیں ایک ہاتھ میں مونالیسا نے شرارے کے میچنگ پینڈنٹ کے ساتھ بریسلٹ پہن رکھا ہے اور دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ایک بڑی انگوٹھی نظر آرہی ہے۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے کانوں میں چاند بالیاں بھی پہن رکھی ہیں۔ وہ اس ڈریس میں کافی دلکش لگ رہی ہے۔