اداکارہ مونالیسا نے ڈیپ نیک گاون میں دکھایا ایسا اوتار، فینس نے کہہ ڈالی اتنی بڑی بات
بھوجپوری اداکارہ مونالیسا بھلے ہی کسی فلم یا ٹی وی شو میں کام کریں یا نہ کریں، لیکن اپنی تصویروں کے ذریعہ ہمیشہ ہی سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ ایک مرتبہ پھر اداکارہ نے اپنی نئی تصویروں سے فینس کا دھیان کھینچا ہے ۔ حال ہی میں مونالیسا نے فیری گاون میں اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ۔
تازہ فوٹوشوٹ میں اداکارہ کسی اپسرہ کی طرح نظر آرہی ہیں ۔
اداکارہ کا یہ انداز ہر کسی کو انہیں دیکھنے پر مجبور کررہا ہے ۔
یوں تو مونالیسا آئے دن اپنے گلیمرس لک کا جلوہ بکھیرتی رہتی ہیں، لیکن اس مرتبہ ان کا شہزادی والا لک اب تک کے فوٹوشوٹ سے ہٹ کر ہے ۔
اداکارہ کی یہ تصویریں دیکھ کر ایک یوزر نے لکھا : تم سے نظر نہیں ہٹ سکی، بہت خوبصورت ۔