Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے گیتا کپور کو کہا بے شرم! وائرل ہوا ویڈیو

دی کپل شرما شو کے حالیہ ایپی سوڈ میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ملائیکہ اروڑا ، گیتا کپور اور ٹیرنس لوئس کے ساتھ شو ‘انڈیاز بیسٹ ڈانسر’ کی تشہیر کے لیے پہنچیں ۔ شو کے دوران ملائیکہ اروڑہ نے گیتا کپور کو بے شرم کہا ۔

ممبئی : دی کپل شرما شو کے حالیہ ایپی سوڈ میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ملائیکہ اروڑا ، گیتا کپور اور ٹیرنس لوئس کے ساتھ شو ‘انڈیاز بیسٹ ڈانسر’ کی تشہیر کے لیے پہنچیں ۔ شو کے دوران ملائیکہ اروڑہ نے گیتا کپور کو بے شرم کہا ، جب وہ کامیڈی شو میں ارچنا پورن سنگھ کی جگہ پر قبضہ کرنے کی بات کہہ رہی تھیں ۔

ایپی سوڈ کے دوران کپل شرما نے مذاق میں کہا کہ کوئی کام مت چھوڑو، سونی کو پکڑو ، چینل کو لوٹو ۔ ٹیرنس نے اتفاق ظاہر کرتے ہوئے کہا صحیح بات! سپر ڈانسر سے آئی بی ڈی ، آئی بی ڈی سے سپر ڈانسر۔ گیتا نے ارچنا کی سیٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سپر ڈانسر سے آئی بی ڈی تک تو ٹھیک ہے ، لیکن اس کے بعد ‘دی کپل شرما شو’ ہونا چاہئے۔

گیتا کپور کی بات سن کر سب ہنس پڑے ۔ ملائبکہ نے انہیں ‘بے شرم’ بھی کہا ۔ گیتا نے کہا کہ اگر انہیں شرم نہیں آرہی ہے تو میں کیوں کروں؟ میں انہیں سائیڈ کرکے ان کی سیٹ پر قبضہ کرلوں گی ۔ اس کے بعد ارچنا قلم اٹھا کر انہیں مارنے کا اشارہ کرتی نظر آئیں ۔ پھر گیتا نے فورا ارچنا سے معافی مانگی اور کہا کہ ساری ، ساری، آئی لو یو ارچنا میم ، ساری ۔’

شو میں گیتا اور ٹیرنس نے بھی ملائیکہ کا مذاق اڑایا ۔ دونوں اداکارہ کو چڑھانے کے لئے ان کے واک کرنے کے طریقہ کا مذاق بنانے لگے ۔ وہ بتانے لگے کہ جب ملائیکہ کو پیپراجی دیکھ رہے ہوتے ہیں تب وہ اپنے ڈاگی کیسپر کے ساتھ کیسے ٹہلتی ہیں ۔ گیتا نے جہاں ان کی نقل اتاری تو وہیں ٹیرنس نے فوٹوگرافرس کیلئے پوز دینے کی ایکٹنگ کی ۔ ملائیکہ یہ سب دیکھ کر شرم سے ہنس پڑیں ۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.