ارجن کپور(Arjun Kapoor) نے اپنی تازہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے اور ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) کے درمیان بریک اپ کی تمام افواہوں کو رد کر دیا ہے۔ عشق زادے’ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بلیک اینڈ وائٹ سیلفی پوسٹ کی ہے۔v
ارجن کپور نے اپنی تازہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے اور ملائیکہ اروڑہ کے درمیان بریک اپ کی تمام افواہوں کو رد کر دیا ہے۔ عشق زادے’ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بلیک اینڈ وائٹ سیلفی پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ ایک کیپشن بھی لکھا ہے، جس میں وہ بریک اپ سے متعلق تمام خبروں کو مسترد کر رہے ہیں۔
ارجن کپور نے افواہوں کے بارے میں لکھا : ‘افواہوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ محفوظ رہیں ۔ بھگوان کا آشیرواد بنا رہے ۔ لوگوں کو نیک خواہشات ، سبھی کو پیار ، ملائیکہ اروڑہ نے بھی ارجن کی پوسٹ پر دل کا ایموجی بھی شیئر کیا۔
ارجن کے سبھی فینس اور دوستوں نے کمنٹس کے ذریعہ جوڑے کے لئے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ تارا ستاریا، بھومی پیڈنیکر، اتھیا شیٹی اور صوفی چودھری جیسی کئی مشہور شخصیات نے پوسٹ پر جوڑے کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔