کرشمہ کپور نے اپنے گھر پر کرسمس پارٹی کا اہتمام کیا ۔ اس پارٹی میں بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا (Malaika Arora) اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور (Arjun Kapoor) کے ساتھ پہنچیں ۔ اس دوران ملائیکہ کے بولڈ لک کے خوب چرچے ہورہے ہیں ۔
کرشمہ کپور نے اپنے گھر پر کرسمس پارٹی کا اہتمام کیا ۔ اس پارٹی میں بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا (Malaika Arora) اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور (Arjun Kapoor) کے ساتھ پہنچیں ۔ اس دوران ملائیکہ کے بولڈ لک کے خوب چرچے ہورہے ہیں ۔ ملائیکہ نے برالیٹ کے ساتھ ہاٹ شارٹس اور ویلویٹ کا ہی شرگ پہن رکھا تھا جو آگے کی جانب سے کھلا ہوا تھا ۔ اس بولڈ لک کے وائرل ہونے کے بعد اب اس ڈریس کی قیمت لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔ اس بولڈ ڈریس کی قیمت جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ سکتے ہیں!
ملائیکہ اروڑا نے اس بولڈ لک کے لئے 2.45 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔ ملائیکہ نے اپنی اس مخملی ڈریس کو Gucci سے لیا ہے۔ اس ڈریس کے اوپن شرگ کی بات کریں تو اس کی آن لائن قیمت 1,48,276 ہے ۔ وہیں اسی کے میچنگ Gucci شارٹس کی قیمت 97,353 روپے ہے ۔ ان دونوں کو ملا کر 2.45 لاکھ روپے ہوئے۔